ترقیاتی فنڈز خورد برد، نیب سہیل انور سیال کیخلاف تحقیقات کریگا

14 اکتوبر 2016

اسلام آباد(نامہ نگار) نیب نے سندھ کے صوبائی وزیر کیخلاف لاڑکانہ ترقیاتی فنڈز میں خورد برد کیس کی انکوائری شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے، نیب ذرائع کے مطابق صوبائی وزیر سہیل انور سیال کیخلاف نیب کو لاڑکانہ کے ترقیاتی فنڈز میں خورد برد کی شکایت موصول ہوئی تھی، نیب نے شکایت کی تصدیق کا مرحلہ شروع کیا جس میں بادی النظر میں انکے خلاف شکایت درست پائی گئی ہے جسکے بعد نیب نے معاملے کی انکوائری کا فیصلہ کیا ہے، ذرائع کے مطابق سہیل انور سیال کو بیان ریکارڈ کرانے کیلئے طلب کیا جائے گا۔