سرجیکل سٹرائیکس: کانگرس نے بھارتی وزیر دفاع کا بیان بھی مسترد کردیا

14 اکتوبر 2016

نئی دہلی (آئی این پی)نام نہاد سرجیکل سٹرائیک کا ثبوت مانگنے والی بھارتی اپوزیشن پارٹی کانگریس نے وزیردفاع منوہر پاریکر کا بیان بھی مسترد کردیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق ایک پریس کانفرنس میں کانگریس رہنما رندیپ سجریوال نے کہا بی جے پی سرجیکل سٹرائیک کے معاملے پر سیاسی روٹیاں سینک رہی ہے، سمجھ نہیں آرہی وہ کیوں جھوٹ پر جھوٹ بول رہے ہیں۔