راہداری اجلاس میں مرضی سے شریک نہیں ہوا‘ منصوبوں کا وعدہ کیا جائے تو پھر چین جائوں گا:وزیراعلیٰ خیبر پی کے
اسلام آباد (صباح نیوز) وزیراعلیٰ خیبر پی کے پرویز خٹک نے کہا ہے کہ راہداری سے متعلق اہم اجلاس میں شریک نہیں ہوا تو میری مرضی میں نے خیبر پی کے کے لیے منصوبے منظور نہیں کروائے تو وزیراعظم خود کروا لیتے۔ گذشتہ روز نجی ٹی وی سے انٹرویو میں پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ میں اپنے منصوبے پیش کرنے چین نہیں جائوں گا پہلے مجھ سے منصوبوں کا وعدہ کیا جائے تب جائوں گا۔ چین اس وقت جائوں گا جب مجھے پتہ چلے کہ کون سے معاہدوں پر میں نے دستخط کرنے ہیں۔