پنجاب اسمبلی کا ہنگامہ خیز اجلاس آج شروع ہو گا

14 اکتوبر 2016

لاہور (سپیشل رپورٹر) پنجاب اسمبلی کا ہنگامہ انگیز اجلاس آج سے شروع ہو رہا ہے۔ متحدہ اپوزیشن کا اجلاس 2 بجے پنجاب اسمبلی میں طلب کیا گیا ہے۔ اپوزیشن لیڈر میاں محمود الرشید نے کہا کہ اورنج لائن ٹرین کے اوپر چیف جسٹس کے ریمارکس چارج شیٹ ہے۔ متحدہ اپوزیشن پانامہ لیکس اور اورنج لائن ٹرین منصوبے پر شدید احتجاج کرے گی۔