سکھر: زمین کے تنازع پر جتوئی برادری میں تصادم، 5 افرا د ہلاک

14 اکتوبر 2016

سکھر(آئی این پی) سکھر اور شکارپور کے درمیان واقع کچے کے علاقے شاہ بیلو میں مقیم جتوئی برادری کے دو گروہوں میں زمین کے دیرینہ تنازعہ پر تصادم ہوگیا۔ تصادم کے دوران دونوں جانب سے ایک دوسرے پر جدید اسلحہ سے فائرنگ کی گئی۔ فائرنگ کے نتیجے میں شرف الدین، علم الدین، نور الدین سمیت پانچ افراد جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہو گیا۔ فائرنگ کے تبادلے کے باعث علاقہ کافی دیر تک میدان جنگ بنا رہا جبکہ پولیس اطلاع کے باوجود تاخیر سے پہنچی۔ علاقے میں کشیدگی کی وجہ سے لوگ خوف و ہراس میں مبتلا ہیں۔