لاکھوں کی وارداتیں‘ لاہور‘ پریم نگر میں مبینہ پولیس مقابلے‘ 2 ڈاکو ہلاک
لاہور+ پریم نگر+ فیروزوالا(نامہ نگاران) صوبائی دارالحکومت کے مختلف علاقوں میں وارداتوں کے دوران شہری لاکھوں کے مال سے محروم ہو گئے جبکہ لاہور اور پریم نگر میں مبینہ پولیس مقابلوں کے دوران 2 ڈاکو ہلاک ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق ڈیفنس سی فیز 8کے رہائشی صدیق کے گھر سے 29لاکھ کی نقدی،طلائی زیوارت و دیگر سامان چوری ہو گیا ۔ڈاکوؤں نے نواب ٹائون میں ذوالفقار کے گھر سے8لاکھ کی نقدی، طلائی زیورات اور دیگر سامان، غازی آباد میں عمران کی فیملی سے7 لاکھ ‘ گلشن اقبال میں ظفر اور اس کی فیملی سے 4لاکھ کی نقدی، طلائی زیورات اورموبائل فون، نصیر آباد میں صفدرسے4 لاکھ 64ہزار،جنوبی چھائونی میں قاسم سے ڈیڑھ لاکھ اور موبائل فون،ہربنس پو رہ میں شعیب سے ایک لاکھ اور موٹرسائیکل، نواب ٹائون میں لیاقت کے جنرل سٹور سے 90ہزار اور موبائل فون،غازی آباد میں ولید سے 80ہزاراور موبائل فون، باغبانپو رہ میں رفیق سے 53ہزاراور موبائل فون،گلشن اقبال میں فہیم سے 50ہزار اور موبائل فون ،گرین ٹائون میں غلام باری سے 47ہزار اور موبائل فون،کوٹ لکھپت میں شاہد علی کی دکان سے 29ہزاراور موبائل فون لوٹ لیا ۔چوروں نے سول لائن سے شازیہ ،جوہرٹائون سے عدنان،ستوکتلہ سے محمد علی،مزنگ سے ناصر کی گاڑیاں جبکہ جنوبی چھائونی میں اشرف ، فیکٹری ایریا میں طارق، گارڈن ٹائون سے تیمور،فیصل ٹائون سے اعظم،فیکٹری ایریا سے واصف،ڈیفنس اے سے ندیم،سبزہ زارسے آزاد،ستوکتلہ سے باسط،اقبال ٹائون سے شاہدکی موٹرسائیکلیں چوری کر لی ہیں۔ علاوہ ازیں اقبال ٹائون میں مبینہ پولیس مقابلہ میں ایک ڈاکو ہلاک‘ دوسرا فرار ہو گیا۔ پولیس کے مطابق موٹرسائیکل پر سوار دو نوجوانوں کو روکا تو انہوں نے فائرنگ کر دی۔ جوابی فائرنگ میں ایک ڈاکو ہلاک ہو گیا۔ ادھر پریم نگر میں مبینہ پولیس مقابلے میں ایک ڈاکو ماراگیا۔ پولیس کوٹ رادھا کشن نے 19 سے زائد چوری‘ ڈکیتی‘ راہزنی اور اقدام قتل کے مقدمات میں مطلوب ڈاکو غلام مصطفی عرف اقبال عرف بالی کو گرفتار کیا جس نے دوران تفتیش بتایا کہ وہ اور اس کے ساتھی ڈکیتی کی واردات کرنے والے تھے کہ پولیس کے ہتھے چڑھ گئے۔ اس نے اپنے ساتھیوں کو گرفتار کروانے کا عندیہ دیا۔ پولیس پارٹی اسے مطلوبہ جگہ پر لے کر جا رہی تھی کہ کچیاں لائناں کے قریب اس کے ساتھیوں نے پولیس پارٹی کو دیکھ کر فائرنگ شروع کر دی۔ فائرنگ کے تبادلے کے دوران غلام مصطفی مارا گیا۔ ادھر فیروزوالا میں لاہور روڈ کی آبادی خاکی (کوٹ عبدالمالک) میں 7 ڈاکوئوں نے ایک فیکٹری میں داخل ہوکر سکیورٹی گارڈ کو تشدد کا نشانہ بنایا۔ بعد میں اسے بند کرکے 12 لاکھ روپے کا پلاسٹک دانہ اور دیگر سامان لوٹ لیا۔ امامیہ کالونی میں ایک شخص کا موبائل اور نقدی چوری کر لی گئی۔