دنیا کے امیر ترین شخص بل گیٹس مچھروں سے ڈرنے لگے
لندن (نیٹ نیوز) دنیا کے امیر ترین شخص اور مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس کا ماننا ہے کہ انہیں شارک مچھلیوں سے اتنا ڈر نہیں لگتا جتنا انہیں مچھر سے لگتا ہے۔ بل گیٹس کا کہنا تھا اگر موازنہ کیا جائے تو ایک شارک متعدد چھوٹی چیزوں کے مقابلے میں بالکل بھی دہشت زدہ کر دینے والی نہیں لگتی مگر مچھر ایک ہائپو ڈرمک سوئی کی طرح ہیں جو جسم کی بیماریوں سے بچانے والے دفاعی میکنزم کو بائی پاس کر کے امراض کو براہ راست خون میں پہنچا دیتے ہیں۔