بھارت سے بیک ڈور ڈپلومیسی کے ابھی کوئی آثار نہیں‘چین سے ہمارے مضبوط تعلقات پر مغربی ممالک کو تشویش ہے: سرتاج عزیز

14 اکتوبر 2016

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ بیک ڈور ڈپلومیسی کے ابھی کوئی آثار نظر نہیں آ رہے اس میں فریقین کا راضی ہونا لازمی ہوتا ہے بھارت بغیر ثبوت پاکستان کو بدنام کرنے پر تلا ہوا ہے وزیراعظم کی جنرل اسمبلی تقریر میں کشمیر کو فوکس کیا گیا میرے اور طارق فاطمی کے تعلقات ٹھیک ہیں۔ سرتاج عزیز نے کہا کہ چین سے ہمارے تعلقات پر مغربی ممالک میں تشویش پائی جاتی ہے۔ پاکستان اور چین کے درمیان گہرے تعلقات پر مغربی ممالک میں تشویش پائی جاتی ہے، بھارت کے ساتھ جنگ کا خطرہ ٹل چکا ہے مگر مسئلہ کشمیر پر کھچائو ہے، مودی کی وجہ سے تعلقات خراب ہیں، خارجہ پالیسی درست سمت جا رہی ہے۔ افغانستان سے تعلقات بہتر کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔