ایم کیو ایم کے ارکان اسمبلیوں سے مستعفی ہو کر دوبارہ انتخاب لڑیں: رضا ہارون

14 اکتوبر 2016

کراچی (آئی این پی )پاک سرزمین پارٹی کے رہنما رضا ہارون نے کہاہے کہ ایم کیو ایم کے اراکین اسمبلیوں سے مستعفی ہو کر دوبارہ انتخابات لڑیں اور نیا مینڈیٹ لے کر بانی متحدہ کے دباؤ سے آزاد ہو جائیں۔ کراچی میں پاک سرزمین پارٹی کے رہنما رضا ہارون نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ فاروق ستار بلا خوف خطر ایم کیو ایم لندن اور بانی متحدہ سے قطع تعلق کر لیں۔ فاروق ستاراور اسمبلی ممبران مستعفی ہو کر دوبارہ انتخاب لڑیں اور نیا مینڈیٹ لے کر آئیں جس کے بعد وہ بانی متحدہ کے دباؤ سے آزاد ہو جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاک سر زمین پارٹی ایم کیو ایم کے مقابلے میں اپنے امیدوار نہیں لائے گی۔