چیئرمین سینٹ نے ارکان ایم کیو ایم کی نااہلی سے متعلق ریفرنس ناکافی ثبوت کی بنا پر مسترد کر دیا

14 اکتوبر 2016

اسلام آباد (آن لائن) چیئرمین سینٹ میاں رضا ربانی نے ارکان ایم کیو ایم کی نااہلی سے متعلق دائر ریفرنس ناکافی ثبوت کی بناء پر مسترد کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق چیئرمین سینٹ نے اراکین ایم کیو ایم کے نااہلی سے متعلق ایڈووکیٹ مولوی اقبال حیدر کی جانب سے دائر ریفرنس کو ٹھوس شواہد نہ ملنے کے باعث مسترد کر دیا چیئرمین سینٹ کا کہنا ہے کہ متحدہ ارکان کے خلاف دائر ریفرنس میں کوئی ٹھوس دلائل موجود نہیں ہے۔