تحریک انصاف کا اسلام آباد احتجاج کیلئے 30 اکتوبر کی تاریخ تبدیل کرنے پر غور 17اکتوبر کو کور گروپ کا اجلاس طلب

14 اکتوبر 2016

اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) پاکستان تحریک انصاف نے پانامہ لیکس پر وزیر اعظم نواز شریف کے خلاف اسلام آباد میں احتجاج کی30 اکتوبر کی تاریخ بدلنے پر غور شروع کر دیا۔ اس سلسلے میں پی ٹی آئی کے ایڈیشنل سیکرٹری اطلاعات فیصل جاوید نے نوائے وقت کو بتایا کہ عمران نے 30 اکتوبر کی تاریخ میں تبدیلی پر پارٹی کے کور گروپ کی رائے حاصل کرنے کیلئے17 اکتوبر کو بنی گالہ میں اجلاس طلب کرلیا ہے تاریخ میں تبدیلی کا فیصلہ 30 اکتوبر کو اتوار کی چھٹی ہونے کے تناظر میں کیا گیا ہے۔ نئی تاریخ کا یہ فیصلہ کور گروپ کی مشاورت سے ہوگا۔