جدید روسی میزائل ایس 400 کی بھارت کو فراہمی، معاہدے پر دستخط کل ہونگے

14 اکتوبر 2016

ماسکو (رائٹرز+ اے ایف پی) روس اور بھارت ایس 400 زمین سے فضا میں مار کرنیوالے میزائل کے حوالے سے معاہدے پر کل دستخط کرینگے۔ کریملن نے بتایا کہ ماسکو کی جانب سے نئی دہلی کے حوالے کئے جانے والے میزائلوں کے معاہدے پر دستخط گوا میں بھارت روس کانفرنس میں کئے جائینگے۔ روسی صدر ولادی میر پوٹن برکس کانفرنس کی سائیڈ لائن پر بھارتی وزیراعظم مودی سے کل ملاقات کرینگے۔ اس کانفرنس میں برازیل، روس، بھارت، چین اور جنوبی افریقہ شرکت کر رہے ہیں۔ ایس 400 روس کا سب سے سے ترقی یافتہ ڈیفنس سسٹم ہے جو شام میں بھی لگایا گیا ہے۔ اے ایف پی کے مطابق روسی خبر ایجنسی نے بتایا کہ مودی اور پوٹن کی ملاقات کے نتیجے میں ایس 400 ایئر ڈیفنس سسٹم اور دیگر معاہدے پر دستخط ہونگے۔ ایجنسی نے معاہدے کا ٹائم فریم نہیں بتایا۔
روس/ بھارت معاہدہ