؎قومی جونیئر ٹیم کو ورلڈکپ میں بھارت بھجوانے کیلئے پی ایچ ایف کا حکومت سے رابطہ

14 اکتوبر 2016

لاہور(سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس) جونیئر ہاکی ورلڈ کپ میں شرکت کیلئے قومی ٹیم کو بھارت بھجوانے یا نہ بجھوانے کے لئے پی ایچ ایف نے ایک بار پھر حکومت سے رابطہ کر لیا۔پی ایچ ایف کی جانب سے پاکستان سپورٹس بورڈ اور وزارت بین الصوبائی رابطہ کو خط لکھ گیا جس میں بھارتی شہر پونا میں آٹھ سے اٹھارہ دسمبر تک کھیلے جانے والے ورلڈ کپ میں شرکت کیلئے این او سی مانگا گیا ہے ،،، جونیئر ہاکی ورلڈ کپ میں پی ایچ ایف نے25 ممکنہ کھلاڑیوںاور 7 آفیشلز کے لئے این اوسی جاری کرنے کی درخواست کی ہے۔پاکستان جونیئر ہاکی ٹیم کا تربیتی کیمپ جاری ہے۔