پی ایچ ایف نے 3 رکنی ڈسپلنری کمیٹی تشکیل دیدی

14 اکتوبر 2016

لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان ہاکی فیڈریشن نے 3رکنی ڈسپلنری اور سکروٹنی کمیٹی تشکیل دیدی،کمیٹی کی سربراہی پی ایچ ایف کے ڈائریکٹر ڈیویلپمنٹ اینڈ ڈومیسٹک ہاکی اولمپئن نوید عالم کرینگے جبکہ دیگر ممبران میں ڈاکٹر عاطف بشیر اور علیم رضا شامل ہیں،کمیٹی ملک بھر میں ہونے والے ہاکی مقابلوں کے دوران ڈسپلن کی خلاف ورزی اور سکروٹنی کے عمل کی نگرانی کریں گے۔