ساؤتھ اینڈ سنٹرل ہینڈبال ٹرافی : پاکستان کے 2 برانز میڈل جیت لئے

14 اکتوبر 2016

لاہور(سپورٹس رپورٹر) آئی ایچ ایف ساوتھ اینڈ سنٹرل ایشیا ہینڈ بال ٹرافی ٹورنامنٹ میں پاکستان کی مینز اور ویمنز ٹیموں نے برانز میڈل اپنے نام کر لئے۔ ڈھاکہ میں منعقد ہونے والے ٹورنامنٹ میں پاکستان ویمنز ٹیم کا تیسری پوزیشن کے لئے مقابلہ سری لنکا سے ہوا جہاں پاکستان ویمن ٹیم نے سری لنکا کو 34-16 گول سے مات دی۔ مردوں کے ایونٹ میں تیسری پوزیشن کا میچ پاکستان اور نیپال کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا۔ جس میں پاکستان نے 42-14 گول سے کامیابی اپنے نام کی۔