ٹیسٹ کرکٹ میں پاکستان کی طرف سے زیادہ چھکے لگانے کا ریکارڈ مصباح کے پاس
لاہور(نمائندہ سپورٹس ) ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ چھکے لگانے کا ریکارڈ نیوزی لینڈ کے سابق کپتان برینڈن میکلم کو حاصل ہے جنہوں نے 101 میچوں میں 107 چھکے لگائے۔ آسٹریلیا کے ایڈم گلکرسٹ 96 میچوں میں 100 چکے لگا کر دوسرے جبکہ ویسٹ انڈیز کے کرس گیل 103 ٹیسٹ میچوں میں 98 چھکوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔ پاکستان کی طرف سے ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ چھکے لگانے کا اعزاز ٹیسٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق کو حاصل ہے جو 65 میچوں میں 68 چھکے لگا چکے ہیں دوسرے نمبر پر مایہ ناز بلے باز یونس خان 108 ٹیسٹ میچوں میں 64 چھکے لگا کر دوسرے نمبر پر ہیں۔