قائداعظم ٹرافی کا تیسرا راؤنڈ کل سے مختلف سنٹرز پر شروع ہو گا

14 اکتوبر 2016

لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیراہتمام جاری قائداعظم ٹرافی ٹورنامنٹ کا تیسرا راونڈ کل سے ملک کے مختلف سنٹرز میں شروع ہوگا۔ لاہور ریجن کی دونوں ٹیمیں اپنے میچز ہوم گراؤنڈ میں کھیلیں گی۔ لاہور وائٹس کا مقابلہ سوئی نادرن گیس کمپنی کے ساتھ قذافی سٹیڈیم جبکہ لاہور بلیوز کا مقابلہ سوئی سدرن گیس کمپنی کے خلاف ایل سی سی اے گراؤنڈ میں ہوگا۔ لاہور کی دونوں ٹیمیں پہلے راؤنڈ میں ناکام رہیں تاہم دوسرے راؤنڈ میں اچھا کھیل پیش کیا۔ لاہور وائٹس نے پی آئی اے کی ٹیم کیخلاف کامیابی سمیٹی ۔