بینظیر بھٹو ٹی ٹونٹی چیمپئن شپ کل سے شروع ہو گی

14 اکتوبر 2016

لاہور(سپورٹس رپورٹر) پانچویں شہید محترمہ بے نظیر بھٹو ٹی ٹونٹی ویمن کرکٹ چیمپئن شپ 15 سے 19 اکتوبر تک کنٹری کلب مریدکے میں کھیلی جائیگی ۔ پی سی بی ویمن ونگ کے زیر اہتمام منعقدہ چیمپئن شپ میں پی سی بی الیوں کے علاوہ تین ڈیپارٹمنٹس کی ٹیمیں حصہ لیں گی جن میں زرعی ترقیاتی بینک، سٹیٹ بینک ، اور ایچ ای سی شامل ہیں ۔ تمام ٹیمیں14 اکتوبر کو رپورٹ کرینگی ۔ چیمپئن شپ کا پہلا میچ 15 اکتوبر کو سٹیٹ بینک اور زرعی ترقیاتی بینک کے مابین کھیلا جائے گا ،اور اسی دن دوسرے میچ میںایچ ای سی پی سی بی الیون کے مدمقابل ہو گی۔ 16 اکتوبر کو پہلا میچ سٹیٹ بینک اور ایچ ای سی، دوسرا میچ زرعی ترقیاتی بینک اور پی سی بی الیون کے درمیان کھیلا جائے گا۔ 17 اکتوبر کو آرام کا دن ہو گا ،18 اکتوبر کو زیڈ ٹی بی ایل اور ایچ ای سی جبکہ دوسرے میچ میں سٹیٹ بینک اور پی سی بی الیون مدمقابل ہو نگی۔ چیمپئن شپ کا فائنل 19 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔