ٹیسٹ رینکنگ:یاسر شاہ ترقی پاکر چھٹے نمبر پرپہنچ گئے

14 اکتوبر 2016

لاہور(نمائندہ سپورٹس +سپورٹس رپورٹر) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ٹیسٹ فارمیٹ میں کھلاڑیوں کی نئی رینکنگ جاری کردی ہے بھارتی آف سپنر روی چندرن ایشوین کو رینکنگ میں ٹاپ پوزیشن کا انعام مل گیا۔ ایشوین نے دو درجہ ترقی کر کے جنوبی افریقی بائولر ڈیل سٹین سے ٹاپ پوزیشن چھین لی۔ یاسر شاہ کی بغیر کھیلے ایک درجہ ترقی کر کے چھٹے نمبر پر پہنچ گئے۔ بیٹنگ میں سٹیو سمتھ، جو رْوٹ، ہاشم آملہ کی ٹاپ پوزیشنز برقرار ہیں۔ یونس خان کو بغیر کھیلے ایک درجہ ترقی ملی اور چوتھے نمبر کے بلے باز بن گئے۔ نمبر گیارہ مصباح الحق کی ایک درجہ تنزلی ہوئی۔ آجنکیا ریحانے 5 درجے ترقی کر کے کیرئر کی بہترین پوزیشن نمبر 6 پر پہنچ گئے۔ اسد شفیق 13ویں، سرفراز احمد 19ویں نمبر پر براجمان ہیں۔