شیڈول فورتھ میں شامل 2 ہزار سے زائد افراد کی شہریت معطل، شناختی کارڈ بلاک: احمد لدھیانوی مولانا عبدالعزیز، علامہ مقصود شامل

14 اکتوبر 2016

اسلام آباد(این این آئی)حکومت نے مولانااحمدلدھیانوی،مولاناعبدالعزیزاورعلامہ مقصودڈومکی سمیت شیڈول فورتھ میں شامل دو ہزار سے زائد افرادکی شہریت معطل کرتے ہوئے ان کے شناختی کارڈبلاک کردیئے ہیں۔ذرائع کے مطابق پہلے مرحلے میں 2021ایسے افرادکے شناختی کارڈ بلاک کئے گئے ہیں جوشیڈول فورتھ کے مشتبہ افراد میں شامل تھے۔نیکٹا کی طرف سے نادرا کو مذکورہ افراد کے نام شناختی کارڈ نمبراوردیگرتفصیلات ارسال کی گئی تھیں جس کے بعدنادرا نے شناختی کارڈبلاک کردیئے ہیں۔ذرائع کے مطابق شناختی کارڈز کی معطلی عارضی طورپرعمل میں لائی گئی ہے۔ وزارت داخلہ کے ذرائع کے مطابق جن افراد کے شناختی کارڈ بلاک کئے گئے ہیں ان میں مذہبی رہنمامولانااحمدلدھیانوی ، لال مسجد کے مولاناعبدالعزیز، علامہ مقصودڈومکی اورمحسن نجفی بھی شامل ہیں۔شناختی کارڈ بلاک ہونے سے مذکورہ افراد بنکنگ سہولیات ،اراضی کی خریدوفروخت سمیت ایسے اموراورخدمات سے محروم رہیں گے جن کیلئے قومی شناختی کارڈ کی ضرورت ہوتی ہے۔
شناختی کارڈ