بنگلہ دیش کو 4وکٹوں سے شکست انگلینڈ نے ون ڈے سیریز 2-1 سے جیت لی

14 اکتوبر 2016

چٹاگانگ(سپورٹس ڈیسک) انگلینڈ نے بنگلہ دیش کو تیسرے ایک روزہ میچ میں 4 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز 1-2 سے اپنے نام کرلی۔بنگلہ دیشی ٹیم نے 6 وکٹوںپر 277 رنز بنائے۔ مشفق الرحیم نے سب سے زیادہ 67 رنز بنا کر ٹیم کو معقول ہدف دینے میں اہم کردار ادا کیا جبکہ صابر رحمٰن 49 رنز بنا کر دوسرے بہترین بلے باز تھے۔امرالقیس نے 46 اور تمیم اقبال نے 45 رنز بنائے۔انگلینڈ کی جانب سے عادل رشید نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 4 وکٹیں حاصل کیں جبکہ معین علی اور بین اسٹوکس نے ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔انگلینڈ نے 278 رنز کا ہدف سیم بلنگز اور بین ڈکٹ کی ذمہ دارانہ بلے بازی کی بدولت 6 وکٹوں کے نقصان پر 48 ویں اوور میں حاصل کرلیا۔ ڈکٹ نے 63 رنز اور سیم بلنگز نے 62 رنز بنائے۔بین اسٹوکس 47 اور کرس ووکس 27 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے۔بنگلہ دیش کی جانب سے کپتان مشرفی مرتضیٰ اور شفیع الاسلام نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔انگلینڈ نے 4 وکٹوں کے ساتھ فتح حاصل کرکے سیریز 1-2 سے اپنے نام کیا، سیریز کے پہلے میچ میں انگلینڈ بنگلہ دیش کو 21 رنز سے شکست دی تھی۔عادل رشید کو میچ اور بین سٹوکس کو سیریز کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔