دہلی سے دبئی تک ٹیسٹ کرکٹ کا سفر پاکستان 400 ناٹ آؤٹ

14 اکتوبر 2016

لاہور(نمائندہ سپورٹس ) ویسٹ انڈیز کیخلاف سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ پاکستان کا مجموعی طور پر 400 واں ٹیسٹ میچ ہے۔ٹیسٹ کرکٹ میں پاکستان کا یہ سفر اکتوبر 1952 میں دہلی کے فیروز شاہ کوٹلہ گراؤنڈ سے شروع ہوا تھا۔عبدالحفیظ کاردار کی قیادت میں پاکستانی ٹیم کو شکست ہوئی تھی ۔پاکستان نے ٹیسٹ میچوں کی سنچری مارچ 1979 میں آسٹریلیا کے خلاف میلبورن میں مکمل کی تھی۔سرفراز نواز نے اننگز میں 86 رنز دے کر نو وکٹیں حاصل کی تھیں۔پاکستان کے ٹیسٹ میچوں کی ڈبل سنچری جولائی 1992 میں انگلینڈ کے خلاف اولڈ ٹریفرڈ میں مکمل ہوئی۔یہ ٹیسٹ ڈرا ہو گیا تھا۔ پاکستان نے تین سو واں ٹیسٹ میچ مارچ 2004 میں بھارت کے خلاف ملتان میں کھیلا تھا۔