کوکین کے استعمال کا اعتراف، ٹائسن فیوری کا باکسنگ لائسنس منسوخ

14 اکتوبر 2016

لندن (سپورٹس ڈیسک) برٹش باکسنگ بورڈ آف کنٹرول نے عالمی ہیوی ویٹ چیمپئن ٹائسن فیوری کے کوکین کے استعمال کے اعتراف کے بعد ان کا باکسنگ لائسنس منسوخ کر دیا ہے۔سٹائسن فیوری نے ایک روز قبل اپنے تمام ٹائٹل چھوڑنے کا اعلان کیا تھا۔28 سالہ برطانوی باکسر نے اعتراف کیا تھا کہ وہ ڈپریشن پر قابو پانے کے لیے کوکین کا استعمال کرتے رہے ہیں۔انھوں نے اپنا آخری باکنگ میچ نومبر 2015 میں ولادیمیر کلیچکو کے خلاف کھیلا تھا جس میں ان کو فتح ہوئی تھی۔