توانائی منصوبوں کی تکمیل سے 2017ءکے آخر تک لوڈشیڈنگ ختم‘ بجلی سستی ہو گی : وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف
لاہور(اےن اےن آئی )وزیراعلیٰ شہباز شریف نے کہا ہے کہ صوبے میں زرعی خوشحالی کےلئے پانی کے وسائل کو ترقی دی جا رہی ہے اور توانائی کے حصول میں اضافے کے منصوبوں پر بھی انتہائی تیزی سے کام جاری ہے تاکہ فی ایکڑ پیداواربڑھانے کےلئے زیادہ سے زیادہ رقبہ زیر کاشت لایا جاسکے اور کاشتکاروںکو آبپاشی اور بجلی کی مطلوبہ ضروریات پوری ہوسکیں۔ شہبازشرےف نے یہ بات وزارت پانی وبجلی میں وفاقی وزیرخواجہ آصف ، چیئرمین واپڈا اور دیگر اعلی حکام کے ایک اجلاس میں کہی۔ انہوں نے کہاکہ پنجاب میں پانی کے ذخائر کی تعمیر کے علاوہ متبادل توانائی کے حصول کے منصوبے تیز رفتار ی سے مکمل کئے جا رہے ہیں جن کی تکمےل سے آئندہ دو برس میں بجلی کی پےداوار میں خاطرخواہ اضافہ ہو گا اور توانائی بحران پر قابو پانے کیلئے جتنے مخلصانہ اور سنجیدہ اقدامات تےن برس میں کئے گئے ہیں اس کی مثال نہیں ملتی توانائی منصوبوں پر تیز رفتاری سے کام کیا جا رہا ہے۔ سی پیک کے تحت تیز رفتاری سے منصوبوں پر عملدرآمد کی کوئی اور مثال نہیں ملتی۔ ساہیوال میں 1320 میگا واٹ کول پاور پراجیکٹ اگلے سال کے وسط مےں بجلی کی پےداوار شروع کردے گا۔سی پیک کے تحت چین کی توانائی کے منصوبوں میں 36 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری سے بجلی کی کمی کا مسئلہ حل ہو گا۔ منصوبوں کی تکمیل سے لوڈ شیڈنگ کاخاتمہ ہوگا اور بجلی سستی بھی ملے گی اور اگلے برس کے آخر تک متعدد توانائی منصوبوں کی تکمیل سے مزید ہزار وں میگاواٹ بجلی نیشنل گرڈ میں شامل ہو چکی ہو گی۔شہباز شریف نے عاشورہ محرم الحرام کے دوران عوام کے جان و مال کے تحفظ کیلئے فول پروف سیکورٹی انتظامات یقینی بنانے پرصوبائی کابینہ کمیٹی برائے امن و امان، پولیس، انتظامیہ اور قانون نافذکرنے والے اداروں کی کارکردگی کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے یوم عاشور پر سکیورٹی اقدامات پرگہرے اطمینان کااظہار کرتے ہوئے کہا ہمیںاتحادویگانگت کے راستے پر چلنا چاہئے۔ علاوہ ازیں شہبازشرےف یوم عاشور پر سیکورٹی انتظامات کی خود نگرانی کر تے رہے۔وزیراعلی صوبائی کابینہ کمیٹی برائے امن و امان اور مرکزی کنٹرول روم سے مسلسل رابطے میں رہے اور ضروری ہدایات بھی جاری کرتے رہے۔
شہبازشریف