اسرائیل، ترکی کا توانائی سیکٹر میں تعاون بڑھانے ، گیس پائپ لائن کیلئے مذاکرات پر اتفاق

14 اکتوبر 2016

استنبول ( اے ایف پی) اسرائیل کے وزیر توانائی یوول ترکی کے تاریخی دورے پر پہنچ گئے، انہوں نے ہم منصب بیرات البریاک سے توانائی سیکٹر میں تعاون بڑھانے کیلئے دونوں نے گیس پائپ لائن کی تعمیر کیلئے مذاکرات شروع کرنے پر اتفاق کیا۔ اسرائیل گیس زیر سمندر راستے ترکی اور یورپ جائیگی 2010ء میں فلوٹیلا پر اسرائیل کے حملے بھی رواں برس جون میں تعلقات نارمل ہوئے تھے گیس پائپ کی فزیلیٹی کا جائزہ لیاجائیگا یوول نے کہا ترک کمپنیاں توانائی سیکٹر میں سرمایہ کاری کریں خوشی ہوگی گیس فیلڈ ڈھونڈے جائیں۔ غزہ میں فلسطینیوں کے معیار زندگی کو بہتر بنانے کیلئے ترک کمپنیاں سرگر می حصہ لیں گی اس ایشو پر بھی بات کی گئی دونوں ملک 10روز میں سفیروں کا تبادلہ کرینگے۔