پاکستان کے400ٹیسٹ میچزمکمل ہونے پر کیک کاٹنے کی تقریب

14 اکتوبر 2016

لاہور (نمائندہ سپورٹس+سپورٹس رپورٹر) پاکستانی قومی کرکٹ ٹیم کے 400 ٹیسٹ میچز پورے ہونے پر کرکٹ سٹیڈیم میں کیک کاٹاگیا ہے۔ قومی کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹرانضمام الحق نے 400 ٹیسٹ میچز پورے ہونے پر کرکٹ سٹیڈیم میں کیک کاٹا،سابق کرکٹرتوصیف احمد، وجاہت اللہ واسطی اوروسیم احمدبھی موجود تھے۔ چیف سلیکٹر انضمام الحق کا کہنا تھا کہ پاکستان کاسکواڈکافی مضبوط ہو چکا ہے۔ قومی ٹیم کو آسٹریلیامیں پرابلم رہی ہے لیکن موجودہ کامبی نیشن مثبت ہے اور امیدہے کہ ٹیم آسٹریلیامیں بھی بہتر پرفارم کرے گی۔ پاکستان کوالٹی کرکٹر ز پیدا کررہا ہے ۔ہمارا کھلاڑیوں کا بنچ مزید مضبوط ہورہا ہے ۔بابر اعظم اور محمد نواز اس کی بہترین مثال ہیں جو ویسٹ انڈیز کیخلاف ٹی ٹونٹی اور ون ڈے سیریز میں کارکردگی دکھا کر ٹیسٹ سیریز میں بھی شامل ہوئے ہیں ۔ہم تمام فارمیٹس میں نوجوان کھلاڑیوں کے زیادہ سے زیادہ مواقع دینا چاہتے ہیں ۔کچھ کھلاڑیوں کو اے ٹیم میں بھی موقع دیا گیا ہے ۔یہ سب کچھ اس لئے کیا جارہا ہے تاکہ ڈومیسٹک کرکٹ میں کارکردگی دکھانیوالے کھلاڑی مایوسی کا شکار نہ ہوں ۔ کارکردگی دکھانے والوں کو قومی ٹیم میں بھی کھیلنے کا موقع مل رہا ہے ۔نوجوان کھلاڑیوں کیلئے نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا میںسخت امتحان ہوگا۔پاکستان نے نیوزی لینڈ میں اچھا پرفارم کیا ہے تاہم آسٹریلیا میں مشکلا ت کا سامان کرنا پڑا ہے ۔جس طرح کھیل رہے ہیں مثبت نتائج مل رہے ہیں۔