کرگل میں بھارت کی گردن دبوچ لی تھی‘ نواز شریف نے دباؤ پر پسپائی کیلئے مجبور کیا: مشرف

14 اکتوبر 2016

کراچی (سٹاف رپورٹر) سابق صدر پرویز مشرف نے کہا ہے کہ ہم نے کرگل میں بھارت کو گردن سے دبوچ لیا تھا اور لداخ‘ کشمیر اور سیاچن جانے والے راستے کاٹ دیئے تھے۔ کرگل میں سیاسی شکست ہوئی۔ وزیراعظم نواز شریف نے بھارتی دبائو پر پسپائی پر مجبور کیا۔ کرگل میں بھارت پہلی بار پریشان ہوا۔ اس نے سفارتی رابطے کرکے امریکہ سے صلح کے لئے دبائو ڈلوایا۔ کیونکہ وہ ہار گیا تھا امریکی صدر کلنٹن صلح کرانے کے موڈ میں نہیں تھے وہ جنیوا چلے گئے تھے جہاں بھارت نے سفارتی مشن روانہ کرکے ان سے رابطہ کیا۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ کرگل میں بھارت کے ڈیڑھ ہزار فوجی مارے گئے تھے۔