کرکٹ تازیخ میں جنوبی افریقہ کے ہاتھوں آ سٹریلیا کو پہلی مرتبہ 5-0 کی شرمناک شکست

14 اکتوبر 2016

کیپ ٹائون(سپورٹس ڈیسک)کرکٹ کی تاریخ میں جنوبی افریقہ نے ایک روزہ میچز کی سیریز میں ورلڈ چیمپئن کو وائٹ واش کردیا۔کیپ ٹائون کے نیو لینڈ سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں میزبان ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 327 رنز بنائے ۔جنوبی افریقہ کی جانب سے ریلے روسو نے 122 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جب کہ جے پی ڈومنی 73 اور ڈیوڈ ملر 39 رنز کے ساتھ نمایاں رہے اور دیگر کھلاڑیوں میں ڈی کوک 12، ہاشم آملہ 25، کپتان فاف ڈپلوسی اور آندلے پھلکوایو نے 11،11 رنز کی اننگز کھیلی۔آسٹریلیا کی جانب سے کرس ٹریمین اور جو مینی نے تین، تین جبکہ اسکاٹ بولینڈ نے 2 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔جس کے جواب میں آسٹریلیا کی پوری ٹیم 48.2 اوورز میں 296 رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئی۔آسٹریلیا کی جانب سے اوپننگ بلے باز ڈیوڈ وارنر سب سے زیادہ 173 رنز کے ساتھ نمایاں رہے جب کہ 6 کھلاڑی ڈبل فیگر میں بھی شامل نہ ہوسکے۔ ایرون فنچ 19، مچل مارش اور میتھیو ہیڈ نے 35،35 رنز بنائے۔ جنوبی افریقا کے کیل ایبٹ، کگیسو رابادا اور عمران طاہر نے 2،2 جب کہ آندلے پھلکوایو نے ایک وکٹ حاصل کی۔اس سے قبل بیٹنگ کرتے ہوئے ۔ میچ میں بہترین کارکردگی پیش کرنے پر آسٹریلوی بلے باز ڈیوڈ وارنر کو مین آف دی میچ اور پروٹیز بیٹسمین ریلے روسو کو سیریز کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔