ٹیسٹ رینکنگ : یونس خان کی ایک درجہ ترقی ،مصباح الحق کی تنزلی باؤلنگ رینکگ میں ڈیل سٹین دوسرے، جیمز اینڈرسن تیسرے، یاسر شاہ چھٹے اور وہاب ریاض29ویں نمبر پر موجود

14 اکتوبر 2016

دبئی(آئی این پی)انٹر نیشنل کر کٹ کونسل ( آئی سی سی) نے نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کردی، بھارت نے باضابطہ پاکستان سے پہلی پوزیشن چھین لی،بھارت115پوائنٹس کیساتھ پہلے ،پاکستان 111پوائنٹس کیساتھ دوسرے اورآسٹریلیا108پوائنٹس کیساتھ تیسرے نمبر پر موجود ہے۔ بھارتی آف اسپنر روی چندرن ایشون بالرز کی فہرست میں پہلے نمبر پر آگئے ہیں،جبکہ ڈیل اسٹین دوسرے، جیمز اینڈرسن تیسرے،سٹیورٹ براڈ چوتھے ، یاسر شاہ بدستور چھٹے نمبر اور وہاب ریاض 29 ویں نمبر پر موجود ہیں،بیٹسمینوں کی رینکنگ میں اسٹیون اسمتھ پہلے ، جوئے روٹ دوسرے ،ہاشم آملہ تیسرے ، یونس خان نے ایک درجہ ترقی پا کر چوتھے،کپتان مصباح الحق ایک درجہ تنزلی کے بعد 10ویں سے 11ویں نمبر پر چلے گئے ۔تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے کھلاڑیوں کی نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کی ہے جس کے مطابق بھارتی آف اسپنر روی چندرن ایشون بالرز کی فہرست میں پہلے نمبر پر آگئے ہیں جب کہ ساتھ افریقا کے ڈیل اسٹین دوسرے اور انگلش بالر جیمز اینڈرسن تیسرے نمبر پر ہیں، انگلینڈ ہی کے اسٹیورٹ براڈ چوتھے اورسری لنکن اسپنر رنگنا ہیراتھ پانچویں نمبر پر موجود ہیں جب کہ پاکستانی لیگ اسپنر یاسر شاہ بدستور چھٹے نمبر پر براجمان ہیں، یاسر شاہ کے علاوہ کوئی بھی پاکستانی بالر ٹاپ ٹین میں موجود نہیں جب کہ وہاب ریاض 29 ویں نمبر پر موجود ہیں۔بلے بازوں کی فہرست میں آسٹریلوی کپتان اسٹیون اسمتھ نے اپنی پہلی پوزیشن برقرار رکھی ہے جب کہ انگلینڈ کے جوئے روٹ دوسرے اور جنوبی افریقا کے ہاشم آملہ تیسرے نمبر پر آگئے ہیں، پاکستان کے یونس خان نے ایک درجہ ترقی پا کر چوتھی پوزیشن پر جگہ بنا لی ہے۔ قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق ایک درجہ تنزلی کے بعد دسویں سے گیارہویں نمبر پر چلے گئے ہیں۔ ٹیم رینکنگ میں بھارت پہلے، پاکستان دوسرے، آسٹریلیا تیسرے، انگلینڈ چوتھے، جنوبی افریقہ پانچویں، سری لنکا چھٹے، نیوزی لینڈ 7ویں، ویسٹ انڈیز 8ویں، بنگلہ دیش 9ویں اور زمبابوے10ویں نمبر پر موجود ہے۔