عمران کے اسلام آباد کو بند کرنے کے اعلان کے خلاف ہائی کورٹ میں متفرق درخواست دائر

14 اکتوبر 2016

لاہور (وقائع نگار خصوصی) عمران خان کی جانب سے 30 اکتوبر کو اسلام آباد کو بند کرنے کے اعلان کے خلاف دائر پٹیشن کی جلد سماعت کے لئے لاہور ہائیکورٹ میں متفرق درخواست دائر کر دی گئی۔ جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ اسلام آباد کو بند کرنے کا اعلان کرکے عمران نے عام شہریوں کو بغاوت پر اکسایا۔ ملک پہلے ہی امن و امان کے مسائل سے دوچار ہے جبکہ وفاقی دارالحکومت بند کرنے کی دھمکی سے سٹاک ایکسچینج اور ملکی معیشت پر برے اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔ معاملے کی حساسیت کے پیش نظر جلد سماعت کی جائے۔