ناانصافی، نامناسب سلوک پر مالدیپ کا دولت مشترکہ سے علیحدگی کا فیصلہ

14 اکتوبر 2016

اسلام آباد (سپیشل رپورٹ) مالدیپ نے دولت مشترکہ سے علیحدہ ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزارت خارجہ نے دولت مشترکہ کوچھوڑنے کی وجہ دولت مشترکہ کی طرف سے مالدیپ کے ساتھ ناانصافی اور نامناسب سلوک بتایا گیاہے۔ وزارت خارجہ کے بیان کے مطابق دولت مشترکہ سمجھتی ہے کہ مالدیپ کو بین الاقوامی سیاست میں اپنے مقاصد کے لئے استعمال کیا جائے اور اسے اہمیت نہ دی جائے۔