خواجہ آصف کے خلاف انتخابی عذر داری کی جلد سماعت کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر

14 اکتوبر 2016

اسلام آباد(صباح نیوز) این اے110سیالکوٹ سے وفاقی وزیردفاع خواجہ محمد آصف کی عام انتخابات 2013 میں کامیابی کیخلاف زیر التوا انتخابی عذرداری کی جلد سماعت کیلئے درخواست سپریم کورٹ میںدائرکردی گئی ہے۔تحریک انصاف کے امیدوار عثمان ڈارکی جانب سے بابراعوان ایڈووکیٹ کے توسط سے جلد سماعت کیلئے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ اس مقدمہ میں تمام شواہد اور رپورٹس عدلت میں پیش کی جاچکی ہیں۔