بنوں: نامعلوم افراد کی فائرنگ سے وکیل سمیت 2 افراد جاں بحق‘ 3 زخمی

14 اکتوبر 2016

بنوں (نوائے وقت رپورٹ) بنوں کے علاقے گوئید خٹک خان میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر دی۔ پولیس کے مطابق فائرنگ سے وکیل سمیت دو افراد جاں بحق‘ تین زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ فائرنگ کے واقعہ کی تحقیقات جاری ہے۔