بیان بازی کا فلم ٹریڈ کو کوئی فائدہ نہیں ، معیار بہتر بنانا ہوگا: سہیل خان

14 اکتوبر 2016

لاہور ( این این آئی) نامور فلمساز سہیل خان نے کہا ہے کہ بیان بازی کا ہماری فلم ٹریڈ کو کوئی فائدہ نہیں ،ہمیں اپنا معیار بہتر بنانا ہوگا۔ فلم کی طرح ٹی وی پروڈکشن بھی کوالٹی پر بھی کوئی سمجھوتہ نہیں کرینگے ۔میری پہلی ترجیح فلم ہی ہے مگر ٹی وی کی طرف بھی پوری تیاری کے ساتھ آرہے ہیں ۔ سٹیلائٹس چینلز کے آنے سے ہمارا مقابلہ بہت سخت ہو گیا ہے جس سے ڈرنے کی بجائے ہمیں اس کا ڈٹ کا مقابلہ کرنا چاہیے ۔