لاڑکانہ: ترقیاتی فنڈز میں خورد برد، صوبائی وزیر کی خلاف انکوائری کا فیصلہ
اسلام آباد(نامہ نگار) قومی احتساب بیورو( نیب) نے سند ھ کے صوبائی وزیر کے خلاف ترقیاتی فنڈز میں خورد برد کیس کی انکوائری شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے نیب ذرائع کے مطابق صوبائی وزیر سہیل انور سیال کے خلاف نیب کو لاڑکانہ کے ترقیاتی فنڈز میں خورد بورد کی شکایت موصول ہوئی تھی نیب نے شکایت کی تصدیق کا مرحلہ شروع کیاجس میں بادی النظر میں ان کے خلاف شکایات درست پائی گئی ہے جس کی بعد نیب نے معاملے کی انکوائری کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق سہیل انور سیال کو بیان ر یکارڈ کرانے کے لئے طلب کیا جائے گا اور پھر ان کے بیان میں روشنی میں تحقیقات کا دائرہ وسیع کیا جائے گا۔
انکوائری فیصلہ