کارگل میں ہم نے بھارت کی گردن دبوچ لی تھی‘ پرویز مشرف
کراچی (اسٹاف رپورٹر) سابق صدر پرویز مشرف نے کہا ہے کہ ہم نے کارگل میں بھارت کو گردن سے دبوچ لیا تھا اور لداخ‘ کشمیر اور سیاچن جانے والے راستے کاٹ دیئے تھے۔ کارگل میں سیاسی شکست ہوئی وزیراعظم نواز شریف نے بھارتی دباﺅ پر پسپائی پر مجبور کیا۔ کارگل میں بھارت پہلی بار پریشان ہوا۔ اس نے سفارتی رابطے کرکے امریکہ سے صلح کے لئے دباﺅ ڈلوایا۔ کیونکہ وہ ہار گیا تھا امریکی صدر کلنٹن صلح کرانے کے موڈ میں نہیں تھے وہ جنیوا چلے گئے تھے جہاں بھارت نے سفارتی مشن روانہ کرکے ان سے رابطہ کیا۔ ایک چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کارگل میں بھارت کے ڈیڑھ ہزار فوجی مارے گئے تھے۔
پرویز مشرف