”ہم شریف کیا ہوئے، دنیا بدمعاش ہوگئی“ متحدہ رکن محمد علی راشد کا ڈائیلاگ: قائمہ کمیٹی میں قہقہے

14 اکتوبر 2016

اسلام آباد (این این آئی) قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں ایم کیو ایم کے رکن اسمبلی سلمان بلوچ نے الزام لگایا کہ کراچی پورٹ ٹرسٹ (کے پی ٹی) کے جنرل منیجر نے ان سے بدتمیزی کی اور دھمکیاں دیں اس پر کمیٹی میں شامل ایم کیو ایم کے رکن محمد علی راشد بولے کہ ہم شریف کیا ہوئے ، ساری دنیا بدمعاش ہوگئی، یہ وقت بھی آنا تھا کہ ایم کیو ایم کے رکن قومی اسمبلی کو کوئی دھمکیاں دے گا۔ رکن متحدہ قومی موومنٹ کے برجستہ اور بروقت ڈائیلاگ پر کمیٹی کے ارکان قہقہے لگانے پر مجبور ہوگئے۔
قہقہے