افغانستان مسجد کے باہر خودکش حملے 14 افراد جاں بحق 28 زخمی

14 اکتوبر 2016

کابل‘ اسلام آباد(این این آئی‘ آئی این پی) افغانستان کے شہر بلخ میں اورکابل میں بم دھماکوں کے نتیجے میں 31افرادہلاک اور50زخمی ہوگئے،بلخ کی مسجد کے باہر خودکش حملے کے نتیجے میں 14 افراد جاں بحق اور 28 زخمی ہوئے جبکہ اہل تشیع کی دو مساجد میں بم دھماکوں سے 17 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے، حملے کے بعد ریسکیو اہلکاروں نے زخمیوں کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا جہاں کئی زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے،دوسری جانب داعش نے ذمہ داری قبول کرلی ہے۔ اسلام آباد سے آئی این پی کے مطابق پاکستان نے افغان دارالحکومت کابل میں مزار پر حملے کی شدید مذمت کی ہے۔ دفترخارجہ کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا کہ حملے میں قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع ہوا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق حملے میں معصوم لوگوں کونشانہ بنایا گیا، ہرقسم کی دہشت گردی قابل مذمت ہے۔ ترجمان کا یہ بھی کہنا تھا کہ افغان حکومت اور افغان شہریوں سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں، حملے کے زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعاگو ہیں۔
افغانستان