روس: معدوم ہونیوالے برفانی ہاتھی کی ہڈیوں کا بڑا ذخیرہ دریافت
ماسکو (نیٹ نیوز) روس کے علاقے نوووسِبرسک سے معدوم ہونے والے برفانی ہاتھی کی ہڈیوں کا ایک بڑا ذخیرہ دریافت کیا گیا ہے جس میں ان معدوم جانوروں کے 8ڈھانچے شامل ہیں۔ وولف مین نامی مقام سے اونی کھال والے دیوقامت برفانی ہاتھی’’میمتھ‘‘ کی ہڈیوں کا سب سے بڑا ذخیرہ دریافت ہوا ہے۔