امریکہ: 93 سالہ پل کو دھماکے سے اڑا دیاگیا
نیویارک (نیٹ نیوز) امریکی ریاست آرکنساس میں 93 سالہ پرانے پل کے ایک حصے کو دھماکے سے گرادیا گیا ہے۔ 93 سال قبل بنائے گئے براڈ وے برج میں سٹیل کا زیادہ استعمال کیا گیا ہے۔ حکام کے مطابق پل کے ڈھانچے کو کمزور کرنے کیلئے دھماکا خیز مواد کا استعمال کیا گیا۔