؎ مصر :500 کلو گرام وزنی خاتون 25 برس سے گھر سے نہیں نکل سکی
قاہرہ (این این آئی) مصر کی 36 سالہ خاتون موٹاپے کے باعث 25برس سے گھر سے باہر نہ نکل سکیں، 36 سالہ خاتون ایمان احمد عبدالعاطی ملک کے شمالی شہر سکندریہ میں رہتی ہیں۔ ایمان کا وزن اس وقت 500 کلوگرام پہنچ چکا ہے اسی وجہ سے وہ تقریبا 25 برسوں سے اپنے گھر سے باہر نہیں گئی۔ ایمان کی بہن شیما نے بتایا کہ ایمان 1980 میں پیدا ہوئی تو اس کا وزن 5 کلو گرام تھا۔ وہ بچپن سے ہی موٹاپے کا شکار تھی۔