پتھروں کا توازن برقرار رکھنے میں کینیڈین آرٹسٹ کا کوئی ثانی نہیں

14 اکتوبر 2016
پتھروں کا توازن برقرار رکھنے میں کینیڈین آرٹسٹ کا کوئی ثانی نہیں

کینیڈا (نیٹ نیوز) دنیا میں کچھ لوگ ایسی خداداد صلاحیتوں کے حامل ہیں جنہیں دیکھ کر عقل دنگ رہ جائے۔ کینیڈا کے مائیکل گریب بھی انہی میں سے ایک ہیں جو پتھروں کا بیلنس برقرار رکھنا بخوبی جانتے ہیں۔ مائیکل گریب بہتے پانی میں پتھروں کو بغیر کسی گلویا ٹیپ کے ایسے ترتیب دیتے ہیں کہ حیرت انگیز شاہکار بن جائے۔