تھائی لینڈ کے بادشاہ طویل علالت کے بعد 88 برس کی عمر میں انتقال کرگئے

14 اکتوبر 2016

بنکاک (اے ایف پی) تھائی لینڈ میں 7 دہائیاں حکمرانی کرنے والے شاہ بھومیبول ادولیادیج طویل علالت کے بعد 88 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔ رائل ہاﺅس ہولڈ بیورو نے کہا ڈاکٹرز نے ان کی صحت کی بحالی کیلئے بھرپور کوشش کی، ان کا انتقال مقامی وقت کے مطابق 15 بج کر 52 منٹ (0852 جی ٹی ایم) پر ہوا، بھیومیبول کے 64 سالہ بیٹے ولی عہد شہزادہ وجیلا لانگ کورن ان کی جگہ سنبھالیں گے، بھیو میبول قوم کو متحد رکھنے کے حوالے سے اہم شمار کئے جاتے تھے، ان کے انتقال کے بعد ملک میں تنازعات بڑھنے کا خدشہ ہے۔
تھائی لینڈ/بادشاہ