پاکستانی ڈی جی ایم او نے ہماری فوجی کی گرفتاری کی تصدیق کر دی‘ بھارتی میڈیا کا دعویٰ

14 اکتوبر 2016

نئی دہلی (آئی این پی)بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان کے ڈی جی ایم او نے بھارتی فوجی چندو بابو لعل کی گرفتاری کی تصدیق کردی ہے ۔ جمعرات کو بھارتی خبررساں ادارے ”اے این آئی “ کے مطابق پاکستان کے ڈائریکٹر جنرل ملٹری آپریشنز نے تصدیق کی ہے کہ بھارتی فوجی چندو بابو لعل اسلام آباد کی حراست میں ہے ۔ وزارت دفاع کی طرف سے جاری ایک بیان کے مطابق اسلام آباد کو چند و بابو لعل چوہان کی نقل وحرکت کے بارے میں بھارتی ڈی جی ایم او لیفٹیننٹ جنرل رنبیر سنگھ نے آگاہ کیا گیا تھا۔بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ اس طرح کے واقعات نایاب نہیں ہیں جو بھی فوجی غلطی سے سرحد پار کرجاتے ہیں انھیں موجودہ طریقہ کار کے ذرےعے واپس بھجوادیا جاتا ہے ۔بھارتی حکا م کا کہنا ہے کہ چند و بابو لعل چوہان کا تعلق راشٹریہ رائفلز سے ہے جو ہتھیار سمیت غلطی سے لائن آف کنٹرول پار کرگیا تھا۔اس سے قبل بھارتی وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ نے بھی کہا تھاکہ بھارتی فوجی کی رہائی کا مسئلہ اسلام آباد کے ساتھ اٹھایا جائے گا اور اسے واپس لانے کیلئے ہرممکن اقدامات کیے جائیںگئے ۔
بھارتی میڈیا