پرتگال کے سابق وزیراعظم انٹونیو اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل تعینات
نیوپارک (نوائے وقت رپورٹ/ اے ایف پی) اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے سابق پرتگالی وزیراعظم کو نیا سیکرٹری جنرل مقرر کر دیا۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق سابق پرتگالی وزیراعظم انٹونیو گوئیریز جنوری 2017ءسے اپنا عہدہ سنبھالیں گے۔ انٹونیو گوئیریز کو اگلے 5 سال کیلئے اقوام متحدہ کا سیکرٹری جنرل تعینات کیا گیا ہے۔ وہ بان کی مون کی جگہ لیں گے۔
مقرر