اسحاق ڈار سے ایئرچیف کی ملاقات‘ فضائیہ سے متعلق امور پر تبادلہ خیال

14 اکتوبر 2016

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) پاک فضائیہ کے سربراہ سہیل امان نے وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے ملاقات کی۔ انہوں نے وزیرخزانہ کو پاک فضائیہ کی تیاریوں کے بارے میں بتایا اور فضائیہ کی اپ گریڈیشن کے لئے حکومت کی طرف سے حمایت کو سراہا۔ وزیر خزانہ نے کہاکہ پاک فضائیہ نے دہشت گردوں کے خلاف آپریشن ضرب عضب کو موثر بنانے میں اہم کردارادا کیا۔ انہوں نے کہاکہ دفاعی ضروریات کوپورا کرنا حکومت کی ترجیح ہے۔ ایف پی سی سی آئی کے صدر روف عالم نے وفاقی وزیرخزانہ سینیٹر اسحاق ڈارسے ملاقات کی اور انہیں جنوبی ایشیاءکا بہترین وزیرخزانہ کا ایوارڈ ملنے پرمبارکباد دی۔ وزیر خزانہ نے کہا حکومت پاکستان میں تجارت‘ کاروبار کی ترقی کے لئے مضبوط فریم ورک کی فراہمی کے لئے کوشاں ہے۔ دریں اثناءحبیب بنک کے چیئرمین سلطان علی الانہ نے وزیرخزانہ اسحاق ڈار سے ملاقات کی۔ شہزاد رائے بھی ملاقات میں موجود تھے سلطان علی الانہ نے وزیر خزانہ کو ایوارڈ ملنے کی مبارکباد دی۔ انہوں نے پرنس کریم آغا خان کی طرف سے نیک تمنا¶ں کا پیغام بھی پہنچایا۔
اسحاق ڈار۔ ملاقاتیں