وزیراعظم کو بھارتی ایجنٹ کہنے پر طاہر القادری کیخلاف مقدمہ درج کرنےکی درخواست، عدالت نے ایس ایچ او نواں کوٹ سے رپورٹ طلب کر لی

14 اکتوبر 2016
وزیراعظم کو بھارتی ایجنٹ کہنے پر طاہر القادری کیخلاف مقدمہ درج کرنےکی درخواست، عدالت نے ایس ایچ او نواں کوٹ سے رپورٹ طلب کر لی

لاہور (اپنے نامہ نگاروں سے) لاہور کی مقامی ایڈیشنل سیشن جج کی عدالت نے وزیراعظم نواز شریف کو بھارتی ایجنٹ کہنے پر ڈاکٹر طاہر القادری کے خلاف اندراج مقدمے کی درخواست پر تھانہ نواں کوٹ کے ایس ایچ او سے رپورٹ طلب کر لی۔ لاہور کے شہری مظفر علی نے درخواست دائر کی ہے۔میں موقف اختیار کیا تھا کہ طاہر القادری نے راولپنڈی میں تقریر کے دوران وزیراعظم کو بھارتی ایجنٹ قرار دیا اور وزیراعظم کے خلاف نازیبا الفاظ ادا کئے جس سے 20 کروڑ عوام کے جذبات کو مجروح ہوئے انہوں نے عوامی مینڈیٹ کی توہین کی ہے تھانہ نواں کوٹ میں درخواست دی گئی لیکن کوئی کارروائی نہیں ہوئی عدالت سے استدعا ہے کہ ڈاکٹر طاہر القادری کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا جائے۔