پنجاب میں 28 ہزار مجالس 7418 جلوس برآمد ہوئے

14 اکتوبر 2016
پنجاب میں 28 ہزار مجالس 7418 جلوس برآمد ہوئے

لاہور(نامہ نگار+ سٹاف رپورٹر)پنجاب انفارمیشن اینڈ ٹیکنالوجی بورڈنے صوبائی دارالحکومت سمیت پنجاب بھر کی 9 اور 10 محرم الحرام کی سرویلنس رپورٹ جاری کر دی ہے ، صوبہ بھر میں 28011 مجالس اور 7418 چھوٹے بڑے جلوس برآمد ہوئے، 644 ذاکر پرمجالس سے خطاب پر پابندعائدتھی پی آئی ٹی بی کی رپورٹ وزیر اعلی پنجاب کو پیش کر دی گئی ۔ دریں اثناء صوبائی دارلحکومت میں یوم عاشور پر جلوس کے شرکاءکو تھری لےئر سکےورٹی فراہم کی گئی مجموعی طور پر 15ہزار اہلکار تعینات کئے گئے جلوس کے روٹ پر آس پاس کی بلندعمارتوں پر ماہر نشانہ بازپولےس کے جوان تعےنات کئے گئے ۔