چیئرمین سینٹ نے متحدہ سینیٹرز کی نااہلی سے متعلق ریفرنس مسترد کردیا

14 اکتوبر 2016

اسلام آباد( وقائع نگار خصوصی) ءچیئرمین سینیٹ میاں رضاربانی نے متحدہ قومی موومنٹ کے سینیٹرز کی نااہلی سے متعلق مولوی اقبال حیدر کی جانب سے دائر کردہ ریفرنس مسترد کر دیا ہے ۔ جمعرات کی شام سینیٹ سیکرٹریٹ سے جاری بیان کے مطابق چیئرمین سینیٹ میاں رضاربانی نے کہا کہ مذکورہ ریفرنس کو مسترد کر نے کےلئے ٹھوس دلائل موجود ہیں ۔ مولومی اقبال حیدر نے متحدہ قومی موومنٹ کے سینیٹرز کو نا اہل قرار دینے کےلئے چیئرمین سینیٹ کو 29ستمبر 2016کو ریفرنس بھیجا تھا۔
ریفرنس مسترد