ججز نظربندی کیس: پرویز مشرف کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری برقرار

14 اکتوبر 2016

اسلام آباد(نامہ نگار) انسداد دہشت گردی عدالت نے ججز نظر بندی کےس مےں ملزم پروےز مشرف کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری برقرار رکھتے ہوئے سماعت 22 نومبر تک ملتوی کر دی، گزشتہ روز انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج سہیل اکرام نے کےس کی سماعت کی، ملزم پرویز مشرف کے وکیل کے بیرون ملک ہونے پر جونیئر وکیل عدالت میں پیش ہوئے اور عدالت کو بتایا کہ ملزم کے وکیل بیرون ملک ہیں‘ وقت دیا جائے،سرکار کی طرف سے سپےشل پراسیکیوٹر عامر ندیم تابش پیش ہوئے۔ پولیس کی جانب سے اس حوالے سے رپورٹ عدالت میں پیش کی گئی جس میں بتایا گیا کہ پولیس نے ملزم مشرف کے چک شہزاد فارم ہاﺅس پر چھاپہ مارا‘ جس پر معلوم ہوا کہ ملزم پرویز مشرف بیرون ملک ہیں، عدالت نے مقدمہ کی مزید سماعت 22 نومبر تک ملتوی کر دی ہے۔
مشرف۔ وارنٹ